counter easy hit

انڈر19کرکٹ ورلڈ کپ : سری لنکن اسپینر کی دونوں ہاتھوں سے بولنگ

Under-19 Cricket World Cup

Under-19 Cricket World Cup

ڈھاکہ …..انڈر19ورلڈ کپ میں سری لنکن اسپینر کمندو مینڈس نے دونوں ہاتھوں سے بولنگ کرکے دنیائے کرکٹ میں دھوم مچادی ہے۔
سری لنکن اسپینر کمیندو مینڈس جن کا جادو ایک ہاتھ سے نہیں بلکہ دونوں ہاتھ سے چلتا ہےانھوں نے ورلڈ کپ انڈر 19 کے مقابلوں میں بولنگ کرکے دنیائے کرکٹ کو حیران کردیا ہے۔مینڈس دائیں ہاتھ کے بیٹسمین کو بائیں ہاتھ سے بولنگ کرتے ہیں اور بائیں ہاتھ کے بیٹسمین کو دائیں ہاتھ سے بولنگ کرکے پریشان کرتے ہیں۔انھوں نے پاکستان کے خلاف بھی دونوں ہاتھ سے بولنگ کرکے وکٹیں حاصل کیں تھیں ۔سری لنکا کے اس اورتھوڈاکس اسپینر نے اپنی منفرد انداز سے دنیائے کرکٹ کو حیرت میں ڈال دیا ہے، دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کا ایکشن قانونی بھی ہے