counter easy hit

عمرایوب خان سے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا گیا، اندرونی اختلافات سامنے آگئے

کراچی (ویب ڈیسک)وفاقی حکومت کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم)پاکستان نے کراچی میں لوڈشیڈنگ کے مسئلہ کے حوالے سے وفاقی وزیرتوانائی عمرایوب خان پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے معاملہ وزیراعظم عمران خان کے سامنے اٹھانے کافیصلہ کیاہے اور کہاہے کہ وفاقی وزیرتوانائی نے مسائل حل کرنے کی بجائے چائے بسکٹ اور گپ شپ سے کام چلایا اور کے الیکٹرک کے معاملے پرسنجیدہ کوششیں نہیں کیں ، سیسکو اور حیسکو کے حکام بھی بات نہیں سنتے۔نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ کراچی میں لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل نہ ہونے پر وفاقی حکومت کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیوایم) پاکستان شدید برہم ہے اور اس نے وفاقی وزیرتوانائی عمرایوب خان پر شدید تحفظات کا اظہار کردیاہے، اس حوالے سے ایم کیوایم پاکستان کے ارکان کا کہناہے کہ وفاقی وزیرتوانائی عمرایوب خان نے کراچی میں بجلی کا مسئلہ حل کیلئے کوئی سنجیدہ کوششیں نہیں بلکہ معاملہ نشستا، گفتند، برخواستن تک ہی رہا، ایم کیوایم رہنماؤں کا کہناہے کہ جب بھی وفد کی شکل میں عمرایوب خان سے ملنے جاتے تھے وہ وہ اچھی چائے پلا کر، بسکٹ کھلا کر اور گپیں لگاکر خوش کردیتے تھے اور وفد کو رخصت کردیتے تھے۔ذرائع کے مطابق ایم کیوایم پاکستان نے معاملہ وزیراعظم عمران خان کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کیاہے اور کہاہے کہ نہ صرف کراچی بلکہ سکھر اور حیدرآباد میں بجلی تقسیم کرنے والی کمپنیوں کے حکام کا یہی حال ہے، جب ایم کیوایم پاکستان کے سکھر اور حیدر آباد سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی سیسکو اور حیسکو کے دفاتر میں کئی مرتبہ وہاں کے حکام سے ملنے جاتے تھے تووہ ان کی ایک بھی نہیں سنتے بلکہ ٹال مٹول سے کام لیتے تھے۔ ارکا ن نے کہاکہ شکوے شکایتوں کے باجود وفاقی وزیر نے کبھی چیف ایگزیکٹو آفیسرز کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا۔ ذرائع کے مطابق ارکان کا یہ بھی شکوہ ہے کہ وفاقی وزیر ایم کیوایم کے شکوے شکایات دورکرنے میں کوئی دلچسپی ہیں نہیں رکھتے۔ ذرائع کے ایم کیوایم پاکستان نے اس سلسلے میں وزیراعظم کو خط بھی لکھنے کا بھی فیصلہ کیاہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website