counter easy hit

گزشتہ چند ماہ میرے لیے مشکل رہے:عمراکمل

Umar,Akmar,who,was,out,of,the,National,team,T20,after,world,cup

Umar,Akmar,who,was,out,of,the,National,team,T20,after,world,cup

کراچی: ناقص ڈسپلن کے باعث 5 ماہ ٹیم سے باہر ہونے کے بعد واپسی کرنے والے نوجوان بلے باز عمراکمل کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند ماہ بڑے سخت تھے اور کسی تنازعے کے بغیر ٹیم میں واپسی ان کا مقصد ہے۔

عمر اکمل کو رواں سال ہندوستان میں منعقدہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے بعد ڈسپلن کے باعث ٹیم سے باہر کیا گیا تھا تاہم ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کے لیے انھیں ٹیم میں دوبارہ شامل کیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کو انٹرویو میں عمراکمل نے کہا کہ ‘میرا مقصد بغیر کسی تنازعے کے واپسی کرنا ہے’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘میرے لیے گزشتہ چند مہینے بہت سخت رہے ہیں کیونکہ میں ٹیم سے باہر تھا تاہم کیربیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں کھیلنے سے مجھے اپنی توجہ برقرار رکھنے میں مدد ملی’۔

انھوں نے کہا کہ ‘ویسٹ انڈیز کے خلاف آنے والی سیریز میرے لیے بہت اہم ہے، میں ٹیم کو جیت میں مدد کرنا چاہتا ہوں تاکہ میں ون ڈے ٹیم میں دوبارہ جگہ حاصل کرسکوں’۔

عمراکمل نے سی پی ایل کے بعد رواں قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ٹورنامنٹ کے کامیاب بلے باز ہیں جہاں انھوں نے لاہور وائٹس کی نمائندگی کرتے ہوئے 6 میچوں میں 101 کی اوسط سے 304 رنز بنا ئے۔

عمر نے قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے ایک میچ میں 48 گیندوں پر شاندار 115 رنز کی اننگز کھیلی تھی جبکہ یاسرعرفات کے ایک اوور میں 5 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 34 رنز حاصل کئے تھے۔

قومی ٹیم میں دوبارہ شامل کئے جانے پر عمر اکمل کا کہنا تھا کہ ‘میں سی پی ایل میں شرکت کے لیے این او سی جاری کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکرگزار ہوں، لیگ میں میری کارکردگی سے مجھے ڈومیسٹک میں رنز کرنے میں مدد ملی جس کے باعث قومی ٹیم میں منتخب کیا گیا’۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘میں پی سی بی کے چیئرمین شہریارخان کی جانب سے اعتماد بڑھانے پر شکرگزار ہوں’۔

پاکستان کی جانب سے 79 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے والے بلے باز نے قومی ٹیسٹ ٹیم میں جگہ بنانے کو اپنی دلی خواہش قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘میں پاکستان کے عظیم بلے بازوں جاوید میانداد، ظہیرعباس، یونس خان، انضمام الحق اور مصباح الحق کی طرح اپنے کیریئر کو خیرباد کہنا چاہتاہوں’۔

پاکستان ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کے علاوہ 3 ون ڈے اور 3 ٹیسٹ میچز بھی کھیلے گی جس میں ایک ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ بھی شامل ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website