counter easy hit

ہولی وڈ فلم ’ارائیول‘ آسکر کی مضبوط امیدوار

hollywood-film-arriwal-being-strong-candidate-for-oscar-this-year

hollywood-film-arriwal-being-strong-candidate-for-oscar-this-year

ایلینز کی زمین پر آمد کی ایک اور فلم ‘ ارائیول’ جلد ریلیز کی جائے گی اور ناقدین نے اسے سال کی چند بہترین فلموں میں سے ایک اور آسکر کے لیے فیورٹ قرار دیا ہے۔

ڈائریکٹر ڈینس ویلینیوی جو اس سے پہلے سیکارو اور پرزنرز جیسی فلمیں بنا چکے ہیں، نے اس بار آسمان سے آنے والی خلائی مخلوق سے زیادہ انسانی جذبات کو فلم کا حصہ بنایا ہے۔

اس فلم کا مرکزی کردار ایمی ایڈمز نے ادا کیا ہے جو ماہر لسانیات کی حیثیت سے کام کررہی ہوتی ہیں اور ایلینز سے انسانی رابطے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔

اس فلم میں سائنس فکشن کی بجائے سسپنس کو زیادہ اہمیت دی گئی ہے جبکہ انسانی جذبات کو خوبصورتی سے اجاگر کیا گیا ہے۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر نے سائنس فکشن، سسپنس، تھرل اور انسانی جذبات جیسے عناصر خوبصورتی سے پیش کیا گیا ہے۔

ان کا تو کہنا ہے کہ یہ فلم متعدد کیٹیگریز میں آسکر کی مضبوط امیدوار ثابت ہوگی مگر اس سے ہٹ کر بھی اس کی کہانی دیکھنے والوں کی توجہ اپنی طرف کھینچنے کے لیے کافی ہے، جبکہ سینما فوٹوگرافی اتنی اچی ہے کہ کچھ مناظر کو دیکھتے ہوئے لوگ اپنی کرسیوں سے اچھل سکتے ہیں۔

اس وقت یہ فلم ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں پیش کی گئی ہے اور یہ 11 نومبر کو ریلیز کے لیے پیش کی جائے گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website