counter easy hit

سعودی عرب میں 36 ویں خلیجی تعاون کونسل جاری

312309_92283682. [downloaded with 1stBrowser]خلیجی تعاون کونسل کے دو روزہ اجلاس میں 6 عرب ممالک کے رہنما شریک ہیں، کانفرنس میں روزگار، تجارت، پیشہ وارانہ امور، سماجی بہبود، اور صحت کے شعبوں میں ایک ہی جیسے اصول اپنانے پر اتفاق کیا گیا
ریاض ( یس اُردو ) سعودی عرب میں 36 ویں خلیجی تعاون کونسل کی سربراہ کانفرنس جاری ہے ، سعودی فرما نروا شاہ سلمان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کو اسلام سے نہ جوڑا جائے ، بے گناہوں کےقتل کی سب سے زیادہ مذمت اسلام کرتا ہے۔
ریاض میں خلیجی تعاون کونسل کی 36 ویں سالانہ سربراہی کانفرنس منعقد کی گئی۔ کانفرنس کے افتتاحی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ، دہشت گردی کے واقعات کو اسلام سے نہ جوڑا جائے جبکہ اسلام بے گناہوں کے قتل کی سب سے زیادہ مذمت کرتا ہے۔انہوں نے اتحادی ممالک سے شام اور یمن میں امن و امان بحال کرنے کی کوششوں کو تیز کرنے پر زور دیا۔ خلیجی تعاون کونسل کے دو روزہ اجلاس میں 6 عرب ممالک کے رہنما شریک ہیں۔خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک میں روزگار، تجارت، پیشہ وارانہ امور، سماجی بہبود، اور صحت کے شعبوں میں ایک ہی جیسے اصول اپنانے پر اتفاق کیا گیا۔اجلا س میں شام اور یمن میں جاری مسئلے کے حل اور مہاجرین کے بحران کے خاتمے پر گفتگو کی جائے گی۔