![312306_27328847. [downloaded with 1stBrowser]](https://www.yesurdu.com/wp-content/uploads/2015/12/312306_27328847.-downloaded-with-1stBrowser-400x266.jpg)
ہوائی (یس اُردو) امریکہ میں ہونے والے ورلڈ سرفنگ لیگ کے کوالیفائنگ مرحلے میں آسٹریلیا کے جیک روبنسن نے کامیابی حاصل کر لی ۔ امریکی ریاست ہوائی میں ہوا سرفنگ کے دلچسپ مقابلوں کا انعقاد ، سمندر کی بلند اور خطرناک لہروں پر سرفرز نے اپنی صلاحیتوں کے خوب جوہر دکھائے ، آسٹریلیا کے نوجوان سرفر جیک روبنسن نے اپنی مہارت کا لوہا منواتے ہوئے ورلڈ سرفنگ لیگ کا کوالیفائنگ ایونٹ اپنے نام کیا ۔ مقابلے میں دوسرا نمبر ہوائی کے جیمی اوبرائن جبکہ تیسرا ان کے ہم وطن میسن کا رہا ۔








