counter easy hit

میاں برادران کے اقتدار کی الٹی گنتی شروع ہو چکی،لبنیٰ چوہدری ایڈووکیٹ

ubna Chaudhry

ubna Chaudhry

پیرس(نمائندہ خصوصی) حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔الیکشن سے قبل بلند وبانگ دعوے کرنیوالے حکمران آج عوام سے نظریں چرا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار لبنیٰ چوہدری ایڈووکیٹ ایگزیکٹو ممبر پی پی پی لاہور نے یس اُردو سے کیا ، انہوں نے کہا کہ پورے ماہ صیام میں عوام کو حکومت کوئی ریلیف نہیں دے سکی۔حکمران پارٹی اپنی شوبازیاں کرتی رہی اورسارا سار ا دھیان رمضان بازار پر کھا اور گھروں میں نہ گیس نہ پانی اور نہ ہی بجلی ہے سحر اور افطار کے وقت بھی بجلی کی بندش کے بعد میاں برادران کا حکومت میں رہنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں بنتا ،قوم تیار رہے عید کے بعد بڑی تبدیلی آنیوالی ہے میاں برادران کے اقتدار کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔