counter easy hit

جامع مسجد النورلمرک میں 3 جولائی کو ختم قرآن پاک ہو گا، حافظ محمد فاروق

آئرلینڈ (فرح وسیم بٹ ) پوری دنیا میں امت مسلمہ رمضان المبارک میں قرب الہی کے حصول کیلئے مختلف عبادات کا خصوصی اہتمام کرتے ہیں۔ ان میں ایک اہم جز دنیا بھر میں تمام مساجد اور مختلف مراکز میں نماز تراویح کا خصوصی اہتمام کرتے ہیںاس سلسلے میں ہر سال کی طرح اس سال بھی لمرک کی جامع مسجد النور میں نماز تراویح کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے ۔

جس میں پچھلے کئی سالوں سے حافظ محمد فاروق کو نماز تراویح میں قرآن پاک سنانے کی سعادت حاصل کر رہے ہیں، گزشتہ حافظ فاروق نے بعد نماز تراویح علان کیا کہ 3 جولائی بروز اتوار کو ختم قرآن پاک ہو گا جس پر مجد انتظامیہ کی طرف سے محمد عثمان اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 3 جولائی بروز اتوار کو نماز تراویح میں قرآن پاک کی تلاوت مکمل کی جا رہی ہے اس مبارک موقع پر ایک عظیم الشان اور پروقار توریب کا اہتمام کیا گیا ہے

تاکہ قابل صد احترام حافظ محمد فاروق صاحب جنھوں نے پورے ماہ رمضان میں نماز تراویح میں قرآن پاک سنایا ان کو خراج تحسین پیش کیا جا سکے۔ آپن نے یہ بھی فرمایا کہ اس پروقار تقریب کے موقع پر مسجد النور کے اما و خطیب الشیخ محمد عیسی خصوصی خطاب اور دعا فرمائیں گے۔

Mosque Al Noor

Mosque Al Noor

Mosque Al Noor

Mosque Al Noor