counter easy hit

جموں کشمیر لبریشن لیگ برطانیہ دکھ اور غم کی گھڑی میں اپنے ترک بھائیوں کے غم میں برابر کی شریک ہے

Ataturk Airport Blast

Ataturk Airport Blast

برنالے : جموں کشمیر لبریشن برطانیہ کے صدر ڈاکٹر مسفر حسن سینئر نائب صدر مرزا منصف دار ایڈوکیٹ چیف آگنائزر میاں نجیب انصاری، نائب صدر چوہدری ظفر اقبال ایڈوکیٹ سیکرٹری جنرل برسٹر اشرف مغل، جوائنٹ سیکرٹری محمد اسلم، ڈاکٹر ذوالفقار، ریاض رضا، کرنل عبدالغنی اور دیگر نے مشترکہ بیان میں اتاترک ائیر پورٹ ایرپورٹ پر ہونے والے خودکش دھماکوں اور اس کے نتیجہ میں ہونے والے جانی نقصان پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جموں کشمیر لبریشن لیگ برطانیہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں اپنے ترک بھائیوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

لبریشن لیگ برطانیہ دہشت گردی کی اس بزدلانہ اور مضموم کارروائی کی پرزور مذمت کرتی اور اپنے غمزادہ بہنوں اور بھائیوں ست اظہار ہمدردی کرتے ہوئے قرار دیتی ہے۔ ترک بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ان بزدالانہ کاروائیاں کرنے والوں کو عبرت ناک شکست سے دوچار کریں گے۔