counter easy hit

سیکیورٹی اداروں کی مختلف شہروں میں کارروائی، 2 خود کش بمبار گرفتار

راولپنڈی:  ملک بھر میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے۔ خفیہ معلومات پر سیکیورٹی اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے 2 خود کش بمباروں کو گرفتار کر لیا۔

Two suicide bombers arrested in different cities of security agenciesپاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے صرائے نورنگ، کوٹکشاہ گولیخان اور لکی مروت میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی اور دو دہشتگردوں نعمت اللہ اور صدیق اللہ کو گرفتار کر لیا۔ دہشگردوں کے قبضے سے خود کش جیکٹس اور آلات مواصلات بھی برآمد کر لئے گئے ہیں۔

دوسری جانب سیکیورٹی اداروں نے دوسلائی اور شمالی وزیرستان میں بھی کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود، آئی ای ڈیز، آلات مواصلات اور ڈیٹونیٹر برآمد کر لیے۔ اس کے علاوہ سیکیورٹی فورسز نے دالبدین کے قریب بھی کارروائی کر کے بارودی مواد اور 400 ڈیٹونیٹر برآمد کر لیے۔