لاہور: کرکٹ آسٹریلیا کے سچن ٹنڈولکر کی سالگرہ پر کیے جانے والے ’مذاق‘ پر بھارتی شائقین بھڑک اٹھے۔
تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر سالگرہ کے روز آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر ڈیمین فلیمنگ کی بھی سالگرہ تھی۔ کرکٹ آسٹریلیا نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں فلیمنگ لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر کی تیز گیند سے وکٹ اڑا رہے ہیں۔اس کے ساتھ فاسٹ بولر کو سالگرہ کی مبارکباد دی گئی









