yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

دو قومی نظریہ ہی پاکستان کے استحکام کا ضامن ہے

MH Kazmi March 22, 2017 1 min read
Two nation theory is the guarantor of the stability of Pakistan
Share this:

ہندو مسلم الگ الگ نظریات کی حامل دو قومیں ہیں۔ دونوں کے مفادات الگ، خیالات و نظریات الگ، رجحانات جدا جد۔ تاریخ و تمدن، آداب و رسوم، اطوار و اخلاق، خوراک و پوشاک، مساوات اور اسکا تصور، سرمایہ اور اس کا استعمال مختلف غرض یہ کہ ہر مادی اور روحانی جز جو کہ زندگی پر کسی طریق سے اثر ڈال سکتا ہے، ہندوؤں سے مختلف ہے۔ مسلمانوں کی دنیا الگ ہے اور ہندو کا سنسار جدا۔ تخلیق آدمیت سے لے کر اب تک اسی چیز کا نام حق و باطل یعنی دوقومی نظریہ ہے۔ اسی جذبہ پر لاکھوں مسلمانوں نے تقسیم برصغیر کے وقت جام شہادت نوش کیا ۔ طرح طرح کے ظلم و ستم کو سینے سے لگایااور ہندوستان کے تین کروڑ مسلمانوں کو اپنا سب کچھ لٹا کر ایک نئے ملک ’’پاکستان‘‘ کی طرف ہجرت کی۔

یہی وہ دو قومی نظریہ ہے جو پچھلے 130 سالوں سے کشمیریوں کی طاقت بنا ہوا ہے۔ کشمیر کے لوگ مسلمان ہیں اور اسلام پر جان نچھاور کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔ انڈین فوج کے ظلم و جبر نے کشمیر یوں کے دلوں سے خوف کے سائے چھین کر انہیں ایمان و یقین کا علمبردار بنا دیا ہے۔ اگر آج کشمیری یہ اعلان کر دیں کہ ہمیں پاکستان سے الحاق نہیں کرنا ہے اور نہ ہی ہمیں اسلام کی بنیادوں پر آزادی چاہیے ہمیں انڈیا کے ساتھ رہنا منظور ہے۔ تو انڈیا کشمیر میں دودھ کی نہریں بہا دے گا۔ مگر کسی ایک کشمیری نے بھی دنیوی عیش و آرام کو اسلام، آزادی اور دو قومی نظریہ پر ترجیح دی ہو یا اپنے ایمان سے دغا کر کے ہندوؤں کی آغوش میں پناہ لی ہو۔

وہ کون سی ایسی قربانی ہے جو کشمیریوں نے اسلام کی خاطرنہیں دی؟ وہ کون سا ایسا ظلم ہے جو کشمیریوں نے حق کی خاطر برداشت نہیں کیا ۔ وہ کون سا ایسا قہر ہے جو ان پر پاکستان سے الحاق کے جرم میں ڈھایا نہ گیا ہو۔ وہ کون سی ایسی وحشت ہے جس کا سامنا کشمیریوں نے اسلام کے لیے نہ کیا ہو۔ چٹان کی طرح ڈٹے ہوئے کشمیریوں کا ایک ہی نعرہ ہے کہ ’’ پاکستان سے رشتہ کیا لاالہ الا اللہ محمد رسول ﷺ اللہ‘‘ اور ’’کشمیر بنے گا پاکستان‘‘ کشمیریوں کا یہ نعرہ آج سے نہیں ہے ۔ یہ تب بھی تھا جب 1944ء میں قائد اعظم محمد علی جناح نے کشمیر کا دورہ کیا تھا۔

قرارداد لاہور کو پاس ہوئے صرف چار سال ہوئے تھے اور مسلم لیگ کی کارکردگی تسلی بخش جارہی تھی کہ کشمیرکی دو سیاسی جماعتوں نیشنل کانفرنس اور مسلم کانفرنس نے دورہ کشمیرکے لیے قائد اعظم کو دعوت دی۔ قائد اعظم متحدہ ہندوستان کے پہلے اور واحد لیڈر تھے جنہیں ریاست جموں و کشمیر کی دونوں بڑی سیاسی جماعتوں نے دورے کے لیے دعوت دی تھی۔ یہ ہی نہیں کشمیری حکومت کے وزیراعظم سربینی گالی نرسنگ راؤ نے بھی سرکاری سطح پر قائد اعظم کو دعوت نامہ بھیجا۔ پھر قائد اعظم کا کشمیر پہنچے پر جو شاندار استقبال کیاگیا وہ اس بات کی واضح دلیل تھا کہ کشمیر کی عوام بھی اپنے آپ کو فقط پاکستانی کہلوانا چاہتی ہے۔ چنانچہ سوچیت گڑھ سے جموں تک اور جموں میں قیام کے بعد بانہال سے سری نگر تک قائد اعظم کا جو شاندار استقبال ہوا وہ اب تک کشمیر کے راجہ، مہاراجہ یا انگریز سرکار کے کسی افسر کے حصے میں نہیں آیا تھا۔ اس استقبال کے بعد ایک غیر ملکی مبصر نے لکھا تھا کہ اگرچہ گاندھی اور نہرو بیرونی دنیا میں ہندوستان کی تحریک کے علمبردار سمجھے جاتے ہیں لیکن حقیقت میں ہندوستان کے سیاسی سٹیج پر مقبول اور زور دار شخصیت محمد علی جناح کی ہی ہے۔ اپنے استقبال میں قائد اعظم نے ایک ایسا جملہ کہا جس نے کشمیریوں کو پاکستان کے حق میں یک جان و یک قالب کر دیا۔ قائد اعظم نے کہا ’’ کشمیر کے لوگو! آپ نے استقبال محمد علی جناح کا نہیں کیا بلکہ ہندستان میں مسلمانوں کی آزادی کی نمائندہ جماعت آل انڈیا مسلم لیگ کے صدر کا کیا ہے۔‘‘ اس جلسہ میں سری نگر سے باہر میر پور، پونچھ، مظفرآباد، گلگت ، لداخ، جموں اور کشمیر کے گردو نواح سے بھی لوگ آئے تھے۔

اخبارات کی اطلاعات کے مطابق جلسہ میں ایک لاکھ افراد شریک ہوئے تھے۔ کشمیر کی تاریخ میں پہلی بار کسی جلسے میں عورتیں بھی شریک ہوئیں جن کی تعداد بھی ہزاروں میں تھی۔ یہ بھی اطلاع ملی کہ سری نگر کے تمام سرکاری ملازم مسلم پارک کے ارد گرد پرائیویٹ مکانوں میں قائد اعظم کی تقریر سن رہے تھے۔ اس جلسے کا اثر اتنا گہرا ہوا کہ وہ لوگ جنہوں نے اب تک پاکستان کے ساتھ الحاق کے بارے میں کوئی خاص ذہن نہیں بنایا تھا وہ بھی پاکستان کے حامی بن گئے۔ قائد اعظم نے کشمیر کے لوگوں میں جذبہ آزادی اُبھارتے ہوئے فرمایا تھا کہ ’’ ہمارا اللہ ایک، ہمار رسول ﷺ ایک، کتاب ایک اور دین ایک تو ہماری تنظیم اور قائد بھی ایک ہونا چاہیے۔ قائد اعظم کے اس جلسہ سے لے کر آج تک کے تمام جلوسوں میں کشمیری حریت قائدین کا ایسے ہی استقبال کرتے ہیں۔ جلسہ گاہ میں ان کی تعداد اسی قدر ہوتی ہے سامعین کے آزادی کے نعرے بھی اسی جوش و خروش سے ہوتے ہیں آزادی کا مطلب کیا لاالہ الا اللہ محمد رسول اللہ۔آج قائدین کی تقریروں میں جذبات اور پیغام بھی وہی ہوتے ہیں۔

دشمن آج پھر نظریہ پاکستان پر حملہ آور ہے۔ اس کے ہرکارے اپنے آقاؤں کی جانب سے کیے جانے والے پراپیگنڈے کو وطن عزیز میں پھیلانے میں مصروف عمل ہیں۔ دشمن کے ہاتھوں استعمال ہونے والے یہ جانتے ہی نہیں کہ وہ عظیم نظریاتی ریاست پاکستان کا کتنا بڑا نقصان کر رہے ہیں۔ مسئلہ کشمیر کو سرد خانے میں ڈالنے کی سر توڑ کوششیں جاری ہیں۔ اللہ کے فضل سے وہ ایسا نہیں کر پائیں گے کیوں کہ کشمیر کی ’’ک‘ ‘ شہ رگِ پاکستان ہے ۔ خونی لکیر ایل او سی کے دونوں جانب بسنے والے لوگ اس بات سے بخوبی آگاہ ہیں کہ کشمیر کے بغیر پاکستان ادھورا ہے ۔ تحریک آزادی کشمیر در اصل تکمیل پاکستان کی تحریک ہے۔ کشمیری صرف اسلام کی وجہ سے پاکستان سے محبت کرتے ہیں اور اسی وجہ سے پاکستان ہی سے الحاق چاہتے ہیں۔ یہ حقیقت اظہر من الشمس ہے کہ نظریہ پاکستان ہی بقائے پاکستان ہے۔ اقوام متحدہ نے 1948ء میں جو کشمیریوں سے حق خود ارادیت کا کہا تھا۔ اقوام متحدہ اور عالمی قوتیں مل کر مظلوم و مقہور کشمیریوں کو وعدہ کے مطابق ان کا حق دلائے۔ یہ اقوام متحدہ کی ذمہ داری بھی ہے اور عہد کی پاسداری بھی۔ اللہ تعالیٰ کشمیریوں کو جلد آزادی کی نعمت عطاء فرمائے۔ آمین

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Operation in Orakzai agency, 5 terrorists killed, two soldiers martyr
Previous Post اورکزئی ایجنسی میں آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، دو فوجی شہید
Next Post کیا یہ توہین نہیں ہے
Is this not an insult

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.