yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    بین الاقوامی خبریں
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

جماعت الاحرار، لشکرجھنگوی العالمی پر پابندی عائد

MH Kazmi November 19, 2016November 20, 2016 1 min read
Two more militant outfits banned
Share this:
Two more militant outfits banned
Two more militant outfits banned

کراچی: وفاقی حکومت نے ملک بھر میں دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث 2 مزید جہادی تنظیموں جماعت الاحرار اور لشکرِ جھنگوی العالمی کو کالعدم قرار دے دیا۔

حکام کے مطابق جماعت الاحرار اور لشکرِ جھنگوی العالمی کو ملک کے مختلف حصوں میں ہونے والے فرقہ وارانہ حملوں کی ذمہ داری قبول کرنے پر کالعدم قرار دیا گیا۔ترجمان وزارتِ داخلہ نے بھی اس اقدام کی تائید کرتے ہوئے بتایا کہ یہ فیصلہ چند روز قبل ہی کیا گیا۔سندھ سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے سینئر افسر نے قومی ادارہ برائے انسدادِ دہشت گردی (نیکٹا) کی ویب سائٹ پر موجود کالعدم تنظیموں کی ترمیم شدہ فہرست کا حوالہ دیتے ہوئے آگاہ کیا کہ 11 نومبر کو جماعت الاحرار اور لشکر جھنگوی العالمی کو کالعدم تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا گیا۔نیکٹا کی ویب سائٹ پر موجود فہرست کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے اب تک 63 تنظیموں پر پابندی عائد کی جاچکی ہے۔اس فہرست میں حالیہ اضافہ اُس وقت ہوا جب دورانِ تفتیش یہ بات سامنے آئی کہ جماعت الاحرار اور کالعدم لشکر جھنگوی العالمی نامی دونوں تنظیمیں فرقہ وارانہ دہشت گرد کارروائیوں میں مصروف ہیں، شہر کراچی میں بھی گزشتہ دنوں اس قسم کے حملوں میں تیزی دیکھنے میں آئی جن میں سے اکثر میں لشکرِ جھنگوی العالمی ملوث تھی۔مختلف سیکیورٹی، انٹیلی جنس، تفتیشی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے موصول ہونے والی معلومات کے بعد وفاقی حکومت کی جانب سے ان تنظیموں کو کالعدم قرار دیئے جانے کا حتمی فیصلہ کیا گیا۔

29 اکتوبر کو ناظم آباد میں محرم کی مجلس میں ہونے والے حملے میں تین بھائیوں سمیت 5 افراد کی ہلاکت کے بعد سندھ پولیس اور محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی جانب سے بھی یہی احکامات دیئے گئے۔حکام کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ ’اگر جماعت الاحرار کی حالیہ کارروائیوں کو دیکھا جائے تو یہ تنظیم سول ہسپتال کوئٹہ میں حملے کی ذمہ داری قبول کرچکی ہے جس میں وکلاء سمیت 70 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے‘۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جماعت الاحرار سندھ اور بلوچستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے چیلنج بن چکی ہے اور ملک کے جنوبی حصے میں زیادہ سرگرم نظر آتی ہے۔

دونوں تنظیموں کو کالعدم قرار دیئے جانے کے فیصلے کے پیچھے ان دونوں صوبوں کے اداروں کی جانب سے دیا جانے والا ردعمل شامل تھا جو ان کی کارروائیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔

ایک سینئر افسر کا کہنا تھا کہ ‘انہیں نہیں لگتا کہ ان تنظیموں کو کوئی فرق پڑے گا لیکن اس فیصلے سے تفتیش کاروں اور خفیہ اداروں کو ان کے خلاف پیش قدمی کرنے میں مدد ملے گی’۔

 

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Arab coalition declares 48-hour Yemen truceq
Previous Post عرب اتحاد کا یمن میں 48 گھنٹے کے سیزفائر کا اعلان
Next Post کاروباری ہفتے کا اختتام ، اسٹاک مارکیٹ میں524پوائنٹس کی کمی
At the end of the week, the stock market decline of 524 points.

Related Posts

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

August 16, 2026
لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026
ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

August 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.