counter easy hit

الیکشن سے دو دن قبل نگران حکومت نے شہباز شریف کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا

لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر محمد شہباز شریف کے بیانات اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر غور کے لئے پنجاب کی نگراں حکومت نے 23جولائی کو کابینہ کا اہم اجلاس طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ کا اجلاس پیر کے روز ہوگا، جس میں سیاسی قائدین کے بیانات کا جائزہ لیا جائے گا، اجلاس میں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر سخت احکامات دئیے جانے کا بھی امکان ہے۔اجلاس میں نگراں حکومت کو کمپنیز سکینڈل سے متعلق معاملات سے آگاہ کرنے کے علاوہ الیکشن 2018سے متعلق انتظامات پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔