counter easy hit

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کیلئے ٹی وی چینل لائسنس کی منظوری

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کیلئے ٹی وی چینل لائسنس کی منظوری

اسلام آباد: (اصغر علی مبارک) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے چیئر مین محمد سلیم بیگ کے زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کو ٹی وی چینل لائسنس جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے، یہ مکمل طور پر نان کمرشل اور ایجوکیشنل ٹی وی چینل ہوگا۔ وائس چانسلر ٗپروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے پیمرا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکٹرانک نیٹ ورک کے ذریعہ تعلیم کے فروغ کا یہ اقدام شرح خواندگی کے اضافے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ یونیورسٹی نے طلباء و طالبات کو ملٹی میڈیا سپورٹ فراہم کرنے کے لئے”ایجوکیشن ٹیلی ویژن چینل” قائم کرنے اور تعلیمی نشریات شروع کرنے کا کام تیز کردیا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشنل ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹر کے مطابق پیمرا کو لائسنس کی فیس کی ادائیگی جیسے دیگر قانونی تقاضوں کو بہت جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ یونیورسٹی نے ملک بھر میں موجود اپنے 14 لاکھ سے زائد طلبہ کو ملٹی میڈیا سپورٹ فراہم کرنے کے لئے ‘ویب ٹی وی’ کی سہولت پہلے ہی شروع کر رکھی ہےٗ جو بہت کامیابی سے چل رہا ہے جس سے مستفید ہونے والوں کی تعداد ہزاروں میں پہنچ چکی ہے۔ علاوہ ازیں یونیورسٹی کی ایف ایم ریڈیو نشریات کے اوقات اور سٹیشنز میں بھی توسیع کردی گئی ہے۔