counter easy hit

بلوچستان میں دہشتگردی سی پیک پرحملہ ہے، حکومت اپنی ناکامیاں تسلیم کرے، قاری فاروق احمد فاروقی

بلوچستان میں دہشتگردی سی پیک پرحملہ ہے، حکومت اپنی ناکامیاں تسلیم کرے، قاری فاروق احمد فاروقی

پیرس (نماندہ خصوصی) بلوچستان میں تیسرے دن بھی جاری ہزارہ برادری کے دھرنے اور حکومت کی طرف سے سرد مہری پر کڑی تنقید کرتے ہوئے پیپلز پارٹی فرانس کے مرکزی راہنما قاری فاروق احمد فاروقی نے کہا کہ حکومت اپنی نااہلی چھپانے کیلئے اپوزیشن کاراگ الاپنا بند کرے اور سنجیدگی سے اب حقائق کا سامنا کرے۔ اگر یہی حالات رہے تو ہم بہت پیچھے چلے جائیں گے اور پھر دوبارہ اس سطح تک ملک کو لانے کیلئے دوبارہ شدید محنت کرنا پڑیگی۔

وفاقی حکومت کرپشن کے نام پر عوام کوگمراہ نہ کرے اپوزیشن جماعتوں کو دیوار سے نہ لگا یا جائے ورنہ پیپلز پارٹی حکومت کے خلاف تحریک شروع کرے گی وفاقی حکومت اپنی غلطیوں کو تسلیم کرے اور عوام کو حقائق سے آگاہ کر ےبلوچستان میں ہونے والی دہشتگردی سی پیک منصوبے کو ناکام بنانا ہے حکومت اور سیاسی جماعتیں سی پیک کی کامیابی کیلئے اپنا کردار ادا کرے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت ناکام ہوچکی ہے اور انتخابات سے قبل عوام کو جس طرح گمراہ کیا اب وہ اصل حقائق کو عوا م کے سامنے نہیں لانا چاہتے ملکی معیشت کو بہتر کرنے پر عوام کو دھوکہ دیا جارہا ہے

انہوں نے کہا کہ ملک میں ہونے والے دہشتگردی سے عوام متاثر ہورہے ہیں اور ملک دشمن قوتیں سازش کے تحت بلوچستان کے حالات کو خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ سی پیک جیسے عظیم منصوبہ ناکام نہ ہو ہم سمجھتے ہیں کہ اس وقت ہمیں اتحاد واتفاق کی ضرورت ہے اگر ہم حقیقی معنوں میں اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کریں تو تمام مسائل حل ہونگے وفاقی حکومت کرپشن کے نام پر عوام کوگمراہ نہ کرے اپوزیشن جماعتوں کو دیوار سے نہ لگا یا جائے ورنہ پیپلز پارٹی حکومت کے خلاف تحریک شروع کرے گی وفاقی حکومت اپنی غلطیوں کو تسلیم کرے اور عوام کو حقائق سے آگاہ کر ے بلوچستان میں ہونے والی دہشتگردی سی پیک منصوبے کو ناکام بنانا ہے

GOVT, SHOULD, TAKE, ITS, RESPONSIBILITY, AND, FACE,THE, MUSIC, QARI FAROOQ AHMED, FAROOQI, PPP, FRANCE

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website