counter easy hit

ترکمانستان کے وزیر خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے

ترکمانستان کے وزیر خارجہ راشد میر دوف دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، وزیر خارجہ خواجہ آصف نے راشد میر دوف کو دورے کی دعوت دی تھی۔ ترجمان پاکستان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ترکمانستان کے Turkmenistan's foreign minister arrives in Islamabadوزیر خارجہ کے ساتھ اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچا ہے۔ دورے کے دوران دونوں ملکوں کے حکام دو طرفہ مذاکرات کریں گے۔ ترجمان پاکستان دفتر خارجہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون فروغ پا رہا ہے۔