counter easy hit

ترکی: دیارباقر میں پولیس پر بم حملہ، 7 اہلکار ہلاک، 23 زخمی

Turkish bomb attack

Turkish bomb attack

ترکی کے کُرد اکثریتی شہر دیار باقر میں ترک پولیس پر بم حملے میں سات پولیس افسر ہلاک اور 23 افراد زخمی ہو گئے۔
انقرہ: (یس اُردو) کُرد اکثریتی شہر دیار باقر میں ترک پولیس پر بم حملے میں سات پولیس افسر ہلاک اور 23 افراد زخمی ہو گئے غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک بس سٹیشن کے قریب سے گزرنے والی فوجی گاڑی کو کار بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا۔ سوشل میڈیا میں جاری ایک ویڈیو میں کئی ایمبولنسز کو جائے وقوعہ کی جانب جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ گزشتہ سال کالعدم تنظیم کردستان ورکر پارٹی اور ترک حکومت کے درمیان جنگ بندی معاہدہ ٹوٹنے کے بعد ترکی میں دہشت گرد کارروائیوں میں شدت آ گئی ہے۔ یہ حملہ وزیر اعظم احمد داؤد اوغلو کے دورے سے ایک روز پہلے کیا گیا ہے۔