counter easy hit

ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست ، بھارتی میڈیا کی دھونی الیون پر شدید تنقید

Beat West Indies

Beat West Indies

گھر کے شیر ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں ڈھیر کیا ہوئے کہ اپنے بھی بیگانے بن گئے ، بھارتی میڈیا اور سابق بھارتی کرکٹروں کی جانب سے ابھی تک ٹیم کا پوسٹ مارٹم جاریکولکتہ (یس اُردو) ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست کھانے کے بعد بھارتی میڈیا سمیت سابق کرکٹرزنے دھونی الیون کو خوب آڑے ہاتھوں لیا ہے ، اچھے سکور کے بعد بھارتی ٹیم کے ہارنے پر میڈیا کھلاڑیوں پر برس پڑا ۔گھر کے شیر ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں ڈھیر کیا ہوئے کہ اپنے بھی بیگانے بن گئے ، ورلڈ ٹی 20 کے سیمی فائنل میں ہارنے والی بھارتی ٹیم کے زخموں پر میڈیا اور سابق کرکٹرز نے نمک پاشی شروع کر دی ہے ۔انڈین میڈیا نے لینڈل سمنز کو کروائی گئی دو نو بالز پر ٹیم دھونی کی خوب خبر لی ہے ۔ میڈیا کیمطابق ان 2 نو بالز نے ہی سورماؤں کو ناکامی کا منہ دکھایا ۔وسری جانب سابق بھارتی کرکٹرز نےبڑے میچ میں بڑا سکور کرنے کےباوجود شکست کو بڑی ہار قرار دیا ہے ۔ اظہر الدین نے دھونی الیون کی بولنگ کو ناقص قرار دیا ، تو سابق کرکٹر چیتن شرما نے دو نو بالز پر سوال اٹھا دیا ۔ سابق کرکٹر مدہن لعل نے سارا ملبہ قسمت پر ڈال دیا ۔بھارتی میڈیا اور سابق بھارتی کرکٹروں کی جانب سے ابھی تک ٹیم کا پوسٹ مارٹم جاری ہے