counter easy hit

ترکی اور قطر سے غیر قانونی قیام پذیر46، اسلام آبادائرپورٹ پہنچنے پرروانگی کا ریکارڈ نہ رکھنے والوں کو گرفتار کرلیا گیا

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) قطر اور ترکی سے ڈی پورٹ 46 پاکستانی شہری اسلام آباد واپس پہنچ گئے۔ اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچے پر حکام نے امیگریشن کے دوران تمام افراد کا روانگی کا ریکارڈ چیک کیا جن میں سے صرف 8 افراد کی روانگی کا ریکارڈ ملا 38 افراد کا ریکارڈ نہیں ملا۔ ایف آئی اے امیگریشن نے 38 غیر قانونی طورپر باہر جانے والے افراد کو گرفتار کرلیا جب کہ 8افراد کو گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ گرفتار ڈپورٹیز کو انسداد انسانی اسمگلنگ سیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ قبل ازیں ترکی نے غیر قانونی طور پر مقیم 30 پاکستانی شہریوں کو ملک بدر کر دیا تھا۔ پاکستانی شہری پرواز ٹی کے 710 کے ذریعے استنبول سے اسلام آباد پہنچے۔ ایئر پورٹ حکام کا کہنا تھا کہ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے پاکستانیوں کو انسداد انسانی اسمگلنگ سیل منتقل کر دیا ہے۔ قطر میں غیر قانونی طور پر مقیم تین پاکستانی شہریوں کو بھی ملک بدر کیا گیا تھا۔ تینوں مسافر قطر سے نجی ایئر لائن کی پرواز کیو آر 632 کے ذریعے اسلام آباد پہنچے۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق روزی خان، اقبال حسین، فواد مشتاق کو ٖفیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سیل منتقل کر دیا گیا تھا۔

قبل ازیں ایف آئی اے نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے جعلی دستاویز ات کے ذریعے بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنا دی تھی اورجعل سازی میں ملوث ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website