counter easy hit

نواز شریف لندن سے لائیو خطاب کرنے والے دوسرے راہنما

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) اپوزیشن پارٹیز کی اہم ترین آل پارٹیز کانفرنس کیلئے اسلام آباد کے سیکٹر ایف 5 کے ہوٹل میں انتظامات کیے جارہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق اے پی سی کلب روڈ کی بجائے اب ایف فائیو میں واقع ہوٹل میں ہوگی۔ مقام کی تبدیلی شرکا کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے کی گئی۔ سابق صدر آصف علی زرداری اورسابق وزیراعظم میاں نواز شریف جوکہ تقریب میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کرینگے۔ سابق وزیراعظم اورقائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کی تقریر اے پی سی کے علاوہ سوشل میڈیا پر دکھانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ پارٹی کارکنان نے نوازشریف کا اے پی سی سے خطاب سوشل میڈیا پر لائیو چلانے کا مطالبہ کیا تھا۔ نواز شریف کے خطاب سے متعلق مریم نواز نے سوشل میڈیا پر کارکنان کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم یہ ایسا ہی کرنے جارہے ہیں، نواز شریف کا خطاب سوشل میڈیا پر دکھائیں گے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ سول نافرمانی کی تلقین کرنے والوں کو نواز شریف نے روکا نہ پیمرا کو استعمال کیا گیا۔ اب جب نواز شریف بولنے لگا ہے تو کیوں جان پر بن گئی ہے؟ نوازشریف کی آواز گھر گھر گونجے گی ،روک سکو تو روک لو!دوسری جانب وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے اعلان کیا ہے کہ اگر “مفرور مجرم نواز شریف نے آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) سے خطاب کیا اور ان کا خطاب نشر ہوا تو حکومت پیمرا اور دیگر قانونی آپشنز استعمال کرے گی”.

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ یہ کس طرح ممکن ہے کہ مفرور مجرم سیاسی سرگرمیوں کا حصہ ہو اور وہ بھاشن دے؟

معاون خصوصی کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ شریف خاندان جھوٹ کے علاوہ کچھ نہیں بول سکتا، یہ اتنے جھوٹے ہیں کہ بیماری پر بھی غلط بیانی کرتے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website