yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • پاکستان کا بھارت کے کشمیر سے متعلق دعوے مسترد، اقوام متحدہ کے نقشے ہی واحد مستند حیثیت قرارپاکستان کا بھارت کے کشمیر سے متعلق دعوے مسترد، اقوام متحدہ کے نقشے ہی واحد مستند حیثیت قرار
    • نئے صوبے کے قیام کی متنازع قانون سازی پر پی ٹی آئی کی شدید مخالفت، فیڈریشن کے استحکام کو لاحق خطرات سے خبردارنئے صوبے کے قیام کی متنازع قانون سازی پر پی ٹی آئی کی شدید مخالفت، فیڈریشن کے استحکام کو لاحق خطرات سے خبردار
    بین الاقوامی خبریں
    • خلیجی سلامتی کے لیے امریکی اتحاد ناکافی، خود کفالت ناگزیر: قطری ترجمان کا اہم انکشافخلیجی سلامتی کے لیے امریکی اتحاد ناکافی، خود کفالت ناگزیر: قطری ترجمان کا اہم انکشاف
    • فرانس کے سابق میئر جوکیم پیوئیو پر نابالغ بچوں سے جنسی زیادتی کے تازہ الزامات، دو نئے گواہ سامنے آئےفرانس کے سابق میئر جوکیم پیوئیو پر نابالغ بچوں سے جنسی زیادتی کے تازہ الزامات، دو نئے گواہ سامنے آئے
    شوبز
    • معروف گلوکار نثار ویناڈ 44 سال کی عمر میں دبئی میں انتقال کر گئے، پرفارمنس سے چند گھنٹے قبل دم توڑا##معروف گلوکار نثار ویناڈ 44 سال کی عمر میں دبئی میں انتقال کر گئے، پرفارمنس سے چند گھنٹے قبل دم توڑا ##
    • مومینہ اقبال اور ساقب چدھڑ تنازع: ایم پی اے نے بہنوں پر سنگین الزامات عائد کر دیےمومینہ اقبال اور ساقب چدھڑ تنازع: ایم پی اے نے بہنوں پر سنگین الزامات عائد کر دیے
    مقامی خبریں
    • پاکستان کا بھارت کے کشمیر سے متعلق دعوے مسترد، اقوام متحدہ کے نقشے ہی واحد مستند حیثیت قرارپاکستان کا بھارت کے کشمیر سے متعلق دعوے مسترد، اقوام متحدہ کے نقشے ہی واحد مستند حیثیت قرار
    • نئے صوبے کے قیام کی متنازع قانون سازی پر پی ٹی آئی کی شدید مخالفت، فیڈریشن کے استحکام کو لاحق خطرات سے خبردارنئے صوبے کے قیام کی متنازع قانون سازی پر پی ٹی آئی کی شدید مخالفت، فیڈریشن کے استحکام کو لاحق خطرات سے خبردار
    کاروبار
    • پاکستان معاشی اتار چڑھاؤ کے چکر میں واپس نہیں جائے گا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا واضح اعلانپاکستان معاشی اتار چڑھاؤ کے چکر میں واپس نہیں جائے گا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا واضح اعلان
    • گوانگزو میں پاکستان چین سرمایہ کاری فورم: پانچ اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط، نئی اقتصادی راہیں متعینگوانگزو میں پاکستان چین سرمایہ کاری فورم: پانچ اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط، نئی اقتصادی راہیں متعین
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
تارکین وطن

ہاتھی کے دانت دکھانے کے اور

Yes 1 Webmaster January 26, 2015 1 min read
Mumtaz Malik
Share this:
Shopping Store
Shopping Store

ہم سب نے اکثر ایسی باتیں ضرور سنی ہوں گی کہ ہم اس سٹور سے شاپنگ نہیں کرتے ، ہم نے تو کبھی مارشے ( اتوار بازار ٹائیپ اوپن مارکیٹس جو کہ دکانوں سے کم قیمت پر ہر طرح کا سامان بیچتے ہیں ) سے خریداری نہیں کی . بلکہ ہمیں تو پتہ ہی نہیں کہ مارشے کہاں کہاں لگتے ہیں ۔ ہم اس دکان سے نہیں ، ہم تو بس فلاں فلاں دکان سے ہی خریداری کرتے ہیں ، ہم تو صرف AVS ( رجسٹرڈ حلال گوشت کی ایک مُہر ہوتی ہے ) کا ہی گوشت کھاتے ہیں باقی کسی کا حلال ہم نہیں کھاتے ۔ بھئی سوری ہم تو لوکل میں بلکلللل سفر نہیں کرتے۔

پاکستان سے پانچ ہزار کا لباس دلہن کے لیئے رور رو کر خریدنے والے اسے بڑے فخر سے جاننے اور ملنے والوں میں پچاس ہزار کا سنا کر خوش ہو رہے ہوتے ہیں ۔ یہ باتیں اور اس جیسی بےشمار فضول باتیں ہم یہاں یورپ میں بیٹھے ہوئے ہوں یا دنیا کے کسی بھی حصّے میں بیٹھے لوگ اکثردوسروں پر جھوٹے رعب ڈالنے کے لیئے بولا کرتے ہیں اور اسے بڑے فخر سے بولتے بھی ہیں اور جھوٹ بھی نہیں سمجھتے ۔ یہ کیوں کرتے ہیں ہم ۔ بس ایک نفسیاتی کمتری ہے ہم سب میں جو ہم سے یہ سب کرواتی ہے ۔ حالانکہ سوچنے کی بات یہ ہے کہ مہنگا لا کر بتانا تو کوئی خوبی ہے ہی نہیں ۔ خوبی تو یہ ہوتی ہے کہ انسان کم قیمت میں بہتر چیز کی خریداری کرے۔

سگھڑ پن اور سمجھداری اس میں نہیں ہے کہ میں نے کتنے پیسے لُٹائے ہیں ۔ بلکہ اس میں ہے کہ میں نے کم سے کم رقم کو کہاں، کتنی سمجھداری سے استعمال کیا ہے ۔ لیکن یہ شاید اب پرانے زمانے کی بات سمجھی جاتی ہے ۔اب تو ایک دوسرے سے بڑھکر قیمتیں بتانا اپنی مالی برتری جتانا سمجھا جاتا ہے ۔ ان باتوں سے اور تو کسی کو کوئی فائدہ ہو یا نہ ہو ، لیکن ایک دوسرے سے زیادہ بڑھنے کے چکر میں مذید جھوٹ بولنے اور ایک دوسرے سے بڑھکر خرچ کرنے کے لیئے کچھ بھی کرنے کو تیار ہو جاتے ہیں۔

اس کا شکار زیادہ تر وہ سادہ لوح افراد ہوتے ہیں جو ان عادی جھوٹوں کی بات کو سچ سمجھ کر ان پر اعتبار کرتے ہیں یا ویسا ہی کچھ کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ پاکستان میں جنہیں کبھی ٹانگے میں سفر کرنا نصیب نہیں ہوتا تھا ۔ وہ ملک سے باہر آ کر بڑے تکبّر سے فرماتے ہیں جی کچھ بھی ہو جائے ہم تو کبھی لوکل میں سفر نہیں کرتے ۔ یہ ان لوکلز کی بات ہے جن میں ان مُمالک کے صدُور اور وزراء بھی لائن میں لگ کر ٹکٹ خرید کر سفر کرتے ہیں ۔ شاید یہ ہی فرق ہے ہم میں اور ان ممالک کے لوگوں کی سوچ میں جس نے ہمیں آج تک بلندیوں کےسفر پر روانہ ہی نہیں ہونے دیا ۔ کہیں بھی لائن میں کھڑے ہونا ہمیں ہماری توہین لگتی ہے۔

کہیں بھی کسی غلطی کو ماننا ہمیں ہماری بے عزتی لگتا ہے ، کہیں بھی کسی کی تعریف کرنا ہمیں ہمارے سینے پر سانپ لوٹانے کے برابر لگتا ہے۔ کسی کو میرٹ پر اس کا حق دینا ہمیں اپنے ساتھ اسکا مقابلہ لگنے لگتا ہے۔ سچ بولنا ہمیں اپنے آپ کو کم کرنے جیسا لگنے لگتا ہے ۔ انتہائی غریب گھروں سے آنے والا فرد بھی اپنے آپ کو اپنے ملک میں رئیس ترین ثابت کرنے پر ہی مُصر رہیگا۔

اسے یہ ہی خوف رہیگا کہ کہیں کسی کو میرے غریب ماضی کا علم ہو گیا تو اس کی عزت کو بٹّا لگ جائے گا ۔ حالانکہ دنیا میں ان لوگوں کو ہمیشہ ہی عزت ملی ہے جو اپنے ماضی کو یاد رکھتے ہیں اور اپنی محنت اور سمجھداری سے اپنا مستقبل بناتے ہیں۔ جنہیں اپنے ماضی پر شرم نہیں آتی بلکہ جنہیں اپنے سیلف میڈ ہونے پر فخر ہوتا ہے۔ کیونکہ ان کا ہاتھ لینے والوں میں نہیں رہتا بلکہ ہمیشہ دینے والوں میں رہتا ہے۔ اور کون نہیں جانتا کہ خدا بھی دینے والا ہے اور دینے والوں ہی سے محبت کرتا ہے۔ بس ضرورت ہے تو اس بات کو سمجھنے کی کہ اپنی زندگی کو ہاتھی کے دانت نہ بنائیں اور اسے آسان بنا کر دوسروں میں بھی آسانیاں بانٹنے کو کوشش کریں۔

Mumtaz Malik
Mumtaz Malik

تحریر: ممتازملک، پیرس

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Shraddha Kapoor
Previous Post بھارتی ہیروئن شردھا کپور شوٹنگ کے دوران گر کر زخمی
Next Post بحرانوں کا ملک پاکستان ہی کیوں……؟؟؟
Pakistan

Related Posts

پاکستان کا بھارت کے کشمیر سے متعلق دعوے مسترد، اقوام متحدہ کے نقشے ہی واحد مستند حیثیت قرار

پاکستان کا بھارت کے کشمیر سے متعلق دعوے مسترد، اقوام متحدہ کے نقشے ہی واحد مستند حیثیت قرار

September 8, 2026
نئے صوبے کے قیام کی متنازع قانون سازی پر پی ٹی آئی کی شدید مخالفت، فیڈریشن کے استحکام کو لاحق خطرات سے خبردار

نئے صوبے کے قیام کی متنازع قانون سازی پر پی ٹی آئی کی شدید مخالفت، فیڈریشن کے استحکام کو لاحق خطرات سے خبردار

September 8, 2026
عمران خان کی بہنوں عالیہ اور عظمیٰ خان کے خلاف مقدمات کی رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش

عمران خان کی بہنوں عالیہ اور عظمیٰ خان کے خلاف مقدمات کی رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش

September 8, 2026
خلیجی سلامتی کے لیے امریکی اتحاد ناکافی، خود کفالت ناگزیر: قطری ترجمان کا اہم انکشاف

خلیجی سلامتی کے لیے امریکی اتحاد ناکافی، خود کفالت ناگزیر: قطری ترجمان کا اہم انکشاف

September 7, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.