counter easy hit

‘ٹرمپ کے بیان سے پاکستانیوں کو تکلیف پہنچی، نئی پالیسی بھی فلاپ ہے’

افغان جنگ کا کوئی بنیادی مقصد نہیں تھا، نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکا کے ساتھ بھرپور تعاون کیا: چیئرمیں پی ٹی آئی کا غیر ملکی ٹی وی چینل کو انٹرویو

'Trump's statement has hurt Pakistaniis, new policy is also flop'

‘Trump’s statement has hurt Pakistaniis, new policy is also flop’

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے افغان جنگ کاکوئی بنیادی مقصد نہیں تھا، یہ کہنا مضحکہ خیز ہے کہ ڈیڑھ لاکھ فوجی صرف 3 ہزار لوگوں کی وجہ سے نا کام ہوگئے، صدر ٹرمپ کی نئی پالیسی بھی فلاپ ہے۔ عمران خان نے امریکی ٹی وی چینل سی این این کوانٹرویو میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور افغان پالیسی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ صدر ٹرمپ کی تقریر کے حوالے سے عمران خان نے کہا اس سے پاکستانیوں کو تکلیف پہنچی اور بے عزتی محسوس ہوئی۔ انہوں نے کہا نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکا کے ساتھ بھرپور تعاون کیا لیکن امریکا افغان جنگ میں اپنی ناکامی پر پاکستان کو ذمہ قرار دے رہا ہے، امریکی امداد پاکستان کو بہت مہنگی پڑی۔

چیئرمیں تحریک انصاف نے مزید کہا امریکا کی دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں پاکستان نے 70 ہزار لوگوں کی قربانی دی، 100 ارب ڈالر سے زائد کا معاشی نقصان جھیلا۔ عمران خان نے کہا افغانستان کی سرحد کے ساتھ قبائلی علاقے سے 60 لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہوئے اور ان میں سے 80 فیصد اپنے ہی وطن میں بے گھر ہوئے۔ حقانی نیٹ ورک کی حمایت کے سوال پر انہوں نے کہا صرف تین ہزار لوگوں نے ڈیڑھ لاکھ فوج کو شکست دی، مضحکہ خیز بات لگتی ہے۔ افغان مسئلے کے حل کے لئے عمران نے کہا امریکا افغانستان چھوڑ دے اور متفقہ حکومت لائی جائے، سب ایک میز پر بیٹھیں اور طالبان سے بات کریں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website