counter easy hit

سابق وزیراعظم کے بچوں اور داماد نے پاناما فیصلے کو چیلنج کر دیا

جے آئی ٹی تحقیقات نامکمل، عدالتی فیصلے میں سقم ہیں،28 جولائی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے: درخواستوں میں موقف

Former prime minister's children and son-in-law challenged Panama's decision

Former prime minister’s children and son-in-law challenged Panama’s decision

اسلام آباد: حسین نواز، حسن نواز، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے پاناما فیصلے کو چیلنج کر دیا، تین رکنی اور پانچ رکنی بینچز کے فیصلوں کیخلاف دو الگ الگ درخواستیں سپریم کورٹ میں دائر کی گئیں، جن میں کہا گیا ہے کہ جے آئی ٹی تحقیقات نامکمل، عدالتی فیصلے میں سقم ہیں،28 جولائی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم کے بچوں اور داماد کی جانب سے سپریم کورٹ کے تین رکنی اور پانچ رکنی بینچز کے فیصلوں کیخلاف دو الگ الگ درخواستیں دائر کی گئیں، جن میں کہا گیا جے آئی ٹی تحقیقات نامکمل اور رپورٹ اس قابل نہیں کہ ریفرنس دائر ہو سکے، رپورٹ پراعتراضات زیرغور نہیں لائے گئے،عدالت خود شکایت کنندہ بن گئی، رپورٹ پر سماعت تین ججز نے کی، پانچ ججز کو فیصلے کا اختیار نہیں تھا۔ درخواستگزاروں کا کہنا ہے کہ نگران جج کی تعیناتی، بنیادی حقوق اور آرٹیکل 4، 10 اے، 25 اور 175 کی خلاف ورزی ہے، نگران جج کی تعیناتی کے بعد احتساب عدالت آزادنہ کام نہیں کر سکے گی، نظر ثانی درخواستیں منظور کر کے ان پر فیصلہ ہونے تک 28 جولائی کا فیصلہ معطل کیا جائے، عدالتی فیصلے سے فیئر ٹرائل اور اپیل کے حقوق سلب ہوئے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website