counter easy hit

وزیر اعظم محمد نواز شریف بدھ کو سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوں گے

trip to Saudi Arabia

trip to Saudi Arabia

تین روزہ دورے کے دوران وزیر اعظم پاکستان سعودی فرمانرا شاہ سلیمان سے ملاقات کریں گے ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا
اسلام آباد (یس اُردو) وزیر اعظم نواز شریف بدھ کو سعودی عرب جائیں گے ، دورہ میں سعودی فرمانروا شاہ سلیمان اور دیگر سعودی قیادت سے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے ۔ وزیر اعظم نواز شریف نو مارچ سے سعودی عرب کا تین روزہ دورہ کریں گے ۔ وزیر اعظم گیارہ مارچ تک سعودی میں قیام کریں گے اور سعودی فرمانروا شاہ سلیمان سے ملاقات کریں گے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال خاص طور پر شام کی صورتحال اور 34 ممالک کے اتحاد کے حوالہ سے امور کا جائزہ لیا جائے گا ۔ وزیر اعظم اپنے قیام کے دوران سعودی قیادت سے سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی پر بھی بات ہو گی ۔