counter easy hit

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے پہلے سیکیورٹی کا جائزہ لینے ٹیم بھارت بھجوائیں: وزیراعظم

Team India send PM

Team India send PM

وزیراعظم نواز شریف نے وزیر داخلہ چودھری نثار کو ہدایت کی کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے پہلے سیکیورٹی کا جائزہ لینے کیلئے ٹیم بھارت بھجوائیں۔
اسلام آباد: (یس اُردو) وزیراعظم نواز شریف سے وزیر داخلہ چودھری نثار کی ملاقات کی۔ ملاقات میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کی شرکت اور سیکورٹی کے حوالے سے بات کی گئی۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے چودھری نثار کو ہدایت کی کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے پہلے سیکیورٹی کا جائزہ لینے کیلئے ٹیم بھارت بھجوائیں اور بعد میں ٹیم کو جانے کی اجازت دی جائے۔ ایشیا کپ میں پاکستان کی ناقص کارکردگی پر بھی وزیراعظم نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے پی سی بی سے رپورٹ مانگ لی۔