counter easy hit

یلغار کے ذریعے امن و آشتی کا پیغام دینے کی کوشش کی :شان

Tried to make

Tried to make

ملکی انڈسٹری کی تاریخ میں اب تک سب سے کثیر سرمائے سے بنائی جانیوالی یہ واحد فلم ہوگی
کراچی (یس اُردو) ہدایتکار وقاص حسن رانا فلم یلغار کے آخری سپیل کے دوران شان ، بلال اشرف اور ہمایوں سعید کے خطرناک مناظر فلمانے میں مصروف ہوگئے مناظر میں سینکڑوں ایکسٹرا فنکار بھی حصہ لے رہے ہیں ۔اداکار شان نے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فلم وار کے بعد یلغار کا لوگ بے چینی سے انتظار کررہے ہیں۔ملک و بیرون ممالک کے دوروں کے دوران اکثر لوگوں نے فلم یلغار کی ریلیز کے بارے میں ضرور پوچھا ہماری کوشش ہے دنیا بھر کے شائقین کو متاثر کن فلم دیکر بتا ئیں کہ ہم بھی کسی سے کم نہیں ۔ مذکورہ فلم ملکی انڈسٹری کی تاریخ میں اب تک سب سے کثیر سرمائے سے بنائی جانے والی واحد فلم ہوگی جس میں بعض مناظر میں حقیقی گولہ بارود کا بھی استعمال کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا پاک فوج نے جس طرح دہشت گردوں کے خلاف جنگ لڑی ہے اس فلم میں اس کا عکس بھی نمایاں ہوگا،انہوں نے کہا ہم نے دنیا بھر کے لوگوں کو اس فلم کے ذریعے امن و آشتی کا پیغام دینے کی کوشش کی ہے