counter easy hit

لاہور :خودکش بمبار کا ریکارڈ نادرا حکام سے بھی نہیں ملا

Lahore suicide bombers

Lahore suicide bombers

حکومت پاکستان کی جانب سے خودکش حملہ آور کے جسمانی اعضا شناخت کیلئے نادرا حکام کو بھجوائے گئے تھے
لاہور (یس اُردو) لاہور کے علاقے اقبال ٹائون میں خودکش دھماکہ کے نتیجے میں مرنے والے دہشتگرد کا ریکارڈ نادرا حکام سے بھی نہیں مل سکا ، حساس اداروں نے لاہور دھماکے میں مرنے والے خودکش دہشتگرد کے جسمانی اعضا لیبارٹری معائنے اور شناخت کیلئے بھجوائے تھے تاکہ اس کی شناخت کو ممکن بنایا جا سکے لیکن نادرا آفس میں بھی اس مرنے والے دہشتگرد کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں ، اس صورتحال سے سانحے میں ملوث ملزم کی شناخت اور گرفتاری کی راہ مزید مشکل ہوگئی ہے