counter easy hit

ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے

Tremors in various parts of the country.

Tremors in various parts of the country.

 اسلام آباد: ملک کے مختلف حصوں میں آج صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں صبح  10 بج کر 50 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کی شدت 4.1 اور زمین میں اس کی گہرائی 71 کلومیٹرتھی جب کہ زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔

زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، عوام اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website