counter easy hit

میرے پاکستان آنے پرباطل کی ٹانگیں کانپنے لگتی ہیں، طاہرالقادری

i come to pakistan Seem to shake the legs of vanity, Tahir ul Qadri

i come to pakistan Seem to shake the legs of vanity, Tahir ul Qadri

 کراچی: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ پاکستان کے حالات پریشان کن ہیں اور میرے وطن واپس آنے پر باطل کی ٹانگیں کانپنے لگتی ہیں۔

سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹرطاہرالقادری نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ سے پرانی یادیں وابستہ ہیں، اہلیان سندھ کوثقافت کے دن کے موقع پر مبارکباد دیتا ہوں، اللہ تعالیٰ کراچی سمیت پورے پاکستان کوآباد رکھے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر میں فرقہ وارانہ قتل بھی ہوئے ہیں، حکیم سعید کے خون سے لے کر امجد صابری کا خون ہوا، امن کی بحالی کے لئے بہت سے آپریشن ہوئے اور امن کی بحالی کے لئے فورسز کو مبارکباد دیتا ہوں لیکن یہ دیکھنا ہو گا کہ یہ امن مستقل طور پر رہتا ہے یا نہیں۔ کراچی آپریشن کی کامیابی کی ضمانت پنجاب سے دہشت گردی کے خاتمے سے جڑی ہوئی ہے جب تک پنجاب سے دہشت گردی ختم نہیں کی جاتی تو امن بحال نہیں ہو سکتا کیونکہ پنجاب میں دہشت گردوں کو پناہ ملتی ہے۔

طاہرالقادری کا کہنا تھا کہا کہ پاکستان کے حالات پریشان کن ہیں، 2018 میں سیاستدانوں اور دہشت گردوں کا جوڑ بنے گا اورپھرملک کااللہ ہی حافظ ہے، بہت سے اچھے کام ہوئے لیکن دہشت گردی، انتہا پسندی کاخاتمہ نہ ہوسکا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں بادشاہت کے راستے ہموارکیے جا رہےہیں، میرے ملک میں آنے پر باطل کی ٹانگیں کانپنے لگتی ہیں، ملک میں جمہوریت کی بحالی کے لئے سب لوگوں کو مل کر بادشاہت کا خاتمہ کرنا ہوگا۔

اس سے قبل آج صبح پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری کینڈا سے براستہ دبئی ای کے 604 کے ذریعے کراچی پہنچےتوپاکستان عوامی تحریک کے صدر خرم نوازگنڈا پور اور بیٹے حسن محی الدین سمیت متعدد کارکنوں نے اپنے لیڈر کا شانداراستقبال کیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website