counter easy hit

سرگودھا میں بغیر پائلٹ تربیتی طیارہ گر کر تباہ

سرگودھا: بغیر پائلٹ تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے تاہم واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

Training plane crashes without pilot in Sargodhaسرگودھا کے نواحی گاؤں 86 شمال کے قریب بغیر پائلٹ تربیتی طیارہ معمول کی پرواز پر تھا کہ فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارہ گرنے کی اطلاع پر پولیس اور سیکیورٹی ادارے فوراً موقع پر پہنچ گئے اور جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارہ گرنے سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی لاہور میں ایک تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا تاہم اس میں سوار پائلٹ اور معاون پائلٹ اپنی جانیں بچانے میں کامیاب ہوگئے تھے۔