counter easy hit

سوویت سپر ہیروز کی ایڈونچر فلم’’گارڈیئنز‘‘کا ٹریلر جاری

ایکشن کے دیوانے تیار ہو جائیں کیونکہ روسی سنیما کی تیار کردہ ایکشن سے بھرپور نئی سپر ہیرو ایڈونچر فلم’’گارڈیئنز‘‘کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

Trailer released of the Soviet superheroes adventure film "Guardians"

Trailer released of the Soviet superheroes adventure film “Guardians”

آرمینیا کے ہدایتکارسیریک اینڈریاڈکی ڈائریکشن میں بننے والی یہ فلم روسی سرد جنگ میں سر گرم سوویت سپر ہیروز کے ایک ایسے گروہ کے گِرد گھوم رہی ہے جومختلف قومیتیوں سے تعلق رکھنے کے باوجود ملک کی سلامتی کیلئے ایک ساتھ لڑتے ہیں۔’’پیٹری اوٹ ‘‘نامی یہ گروپ برسوں اپنی غیر معمولی طاقتوں کو چھپانے کے بعد اس وقت منظرِ عام پر آتے ہیں اور بہادری سے لڑتے ہوئے دشمن کو منہ توڑ جواب دیتے ہیں۔میکس اولین ، سیریک اینڈریاڈاورولادیمیر پولی کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں اداکارسیبیسٹیئن سیسک، سینسر میدیدیو، الینا لینینا، ولیریا شیکارنڈو اوراینٹن پنپشنی اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئینگے۔20ملین ڈالر لاگت سے بننے والی سنسنی ، ایڈونچر اور غیر معمولی طاقت کے مالک سپر ہیروز کے گِرد گھومتی یہ فلم23فروری کو مختلف زبانوں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website