counter easy hit

عامر خان سے محبت اور ان کی بے حد عزت کرتا ہوں، رنویر سنگھ

Ranvir Singh

Ranvir Singh

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے کہا ہے کہ وہ سپر اسٹار عامر خان سے محبت اور ان کی بے حد عزت کرتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رنویر سنگھ نے اے آئی بی روسٹ شو کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے دل میں عامر خان کیلئے اب بھی بے حد محبت اور احترام ہے وہ ایک سپر اسٹار ہیں۔

رنویر نے اخبار کے ذریعے عامر خان کو ان کی 50 ویں سالگرہ کی مبارکباد دی اور کہا کہ سنیما کیلئے ان کی بے پایاں خدمات ہیں۔

رنویر نے عامر خان کو ’’گیم چینجر‘‘ قرار دیا اور کہا کہ ان کا انتخاب بہترین ہوتا ہے، وہ ایک انقلابی اداکار ہیں۔