counter easy hit

ممتاز قادری کا چہلم ، مظاہرین کی جانب سے دھرنا تاحال جاری

Tragedy Mumtaz Qadri

Tragedy Mumtaz Qadri

پاک فوج کے دستے تعینات کر دیئے گئے ، انتظامیہ کے ساتھ مظاہرین کے مذاکرات تاحال کامیاب نہیں ہوسکے
اسلام آباد (یس اُردو) ممتاز قادری کے چہلم کے بعد مظاہرین کی جانب سے احتجاج کے بعد دیا گیا دھرنا تاحال جاری ہے ۔ حکومت کے ساتھ مذاکرات تاحال بے نتیجہ ثابت ہوئے ہیں ۔ ریڈ زون کو مکمل طور پر سیل کر کے اہم عمارتوں کی سیکورٹی پر فوجی جوان تعینات کر دیئے گئے ہیں ۔ ممتاز قادری کے چہلم کے بعد اسلام آباد میں مظاہرین کا رات سے دھرنا جاری ہے ۔ حالات کی کشیدگی کے پیش نظر پاک فوج کے دستے تعینات کر دئیے گئے ہیں ۔ پولیس کی تازہ دم فورس پریڈ گرائونڈ کے اطراف تعینات کر دی گئی ہے ۔ انتظامیہ کے ساتھ مظاہرین کے مذاکرات ابھی تک نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوئے ۔ ریڈ زون میں عام افراد کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے ۔ مختلف مقامات پر ٹریفک جام کی وجہ سے سرکاری اور نجی دفاتر میں جانے والے ملازمین کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ گزشتہ روز ممتاز قادری کے چہلم کے بعد مشتعل مظاہرین کی پولیس سے جھڑپیں ہوئیں ۔ مشتعل مظاہرین نے چائنہ چوک پر میٹرو سٹیشن کو آگ لگا دی ۔ اس کے بعد مظاہرین ریڈ زون کی طرف بڑھے ۔ مشتعل افراد نے دو کنٹینروں ، تین موٹر سائیکلوں اور فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی جلا دی ۔ تمام رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے مظاہرین ریڈ زون میں داخل ہوئے اور پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دے دیا ۔ جھڑپوں میں کمانڈنٹ رینجرز ، ایس ایچ او تھانہ کوہسار سمیت سات پولیس اہلکار ، ایف سی اور رینجرز کے سات جوان زخمی ہو گئے ۔ پولیس 35 نے مشتعل مظاہرین کو گرفتارکرلیا ۔