counter easy hit

وزیر اعظم کی خراب گاڑی کو لے جانے والا ٹرک بھی پنکچر

Damaged car

Damaged car

وزیر اعظم کی گاڑی جناح ہسپتال کے دروازے پر خراب ہوئی ، کھلے ٹرک میں ورکشاپ لے جایا جا رہا تھا کہ وہ بھی پنکچر ہوگیا
لاہور (یس اُردو) اسے کہتے ہیں آسمان سے گرا کھجور میں اٹکا ، وزیر اعظم نواز شریف کی خراب ہو جانے والی گاڑی کو لے جانے والا ٹرک بھی پنکچر ہو گیا ۔ کچھ دیر پہلے اسی گاڑی کے آگے پیچھے پروٹو کول کی ہوٹر بجاتی گاڑیاں اور فوج ظفر موج تھی ۔ وزیر اعظم نواز شریف کی چمچماتی سیاہ مرسیڈیز بینز کیا خراب ہوئی پروٹو کول نہ کوئی آ گے پیچھے ، سب غائب ۔ گاڑی جناح ہسپتال ایمرجنسی کے مین دروازے پر اپنے سوار کی منتظر رہی ، بعد میں گاڑی کو ایک کھلے ٹرک میں لاد کر لے جایا گیا ۔ وائے قسمت کہ وہ بھی پنکچر ہو گیا ۔ اسے کہتے ہیں آسمان سے گرا کھجور میں اٹکا ۔