counter easy hit

پشاور میں ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق

Traffic accident in Peshawar, killing 2

Traffic accident in Peshawar, killing 2

پشاور۔۔۔۔۔۔پشاور میںگلبہار پولیس اسٹیشن کے قریب مسافر وین کے حادثے میں 2 افراد جاں بحق، جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق چترال سے پشاور آنے والے مسافر وین کو گلبہار پولیس اسٹیشن کے قریب حادثہ پیش آیا۔ تیز رفتار وین موڑ کاٹتے ہوئے پل سے ٹکرا گئی۔ جس سے ڈرائیوار سمیت 2افراد جاں بحق جبکہ 10 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں 2 بچے اور 4 خواتین بھی شامل ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ میں زخمی ہونے والے افراد کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔