counter easy hit

مردان :3 خواتین سمیت 4 افراد کی لاشیں برآمد

Mardan: 3 women and 4 bodies

Mardan: 3 women and 4 bodies

مردان۔۔۔۔۔مردان میں ایک گھر سے 4افراد کی لاشیں ملی ہیں ، ہلاک افراد کو گولیاں مار کر قتل کیاگیا ہے۔
واقعہ مردان کے علاقے ضامن آباد میں پیش آیا ہے ۔ جہاں ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک گھر سے 3خواتین سمیت 4 افراد کی لاشیں ملی ہیں، چاروں افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ جس گھر سے لاشیں ملی وہ ایک مقامی صراف کا ہے ۔ لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے