counter easy hit

طورخم پر کسٹم کلیرنس ایجنسیز کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری

Torkham customs

Torkham customs

پشاور…..کسٹم حکام کی جانب سے کلیرنس کا کام طورخم بارڈر کے بجائے جمرود ٹرمینل پر منتقلی کے فیصلے کے خلاف نجی کسٹم کلیرنس ایجنسیز کے مالکان کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری ہے۔
پاک افغان سرحد طورخم پر کسٹم حکام نے درآمدات برآمدات کی کلیرنس کو تحصیل جمرود این ایل سی ٹرمینل منتقلی کا فیصلہ کیا ہےجس کے خلاف طورخم بارڈر کے 150 نجی کسٹم کلیرنس ایجنسیز کے مالکان کی ہڑتال گزشتہ دو دن سے جاری ہے۔نجی کسٹم کلیرنس ایجنسیز کے مالکان کا کہنا ہے کہ کسٹم حکام کے اس فیصلے سے ہزاروں افراد بے روزگار ہوجائیں گے،نجی کسٹم کلیرنس ایجنسیز کے مالکان کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک غیر معینہ مدت تک ہڑتال جاری رہے گی۔ہڑتال کے باعث پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ، درآمدات برآمدات سمیت نیٹو فورسز کی سپلائی معطل ہے