counter easy hit

افغان طالبان کا مقابلہ کرنیوالے دس سالہ بچے کو قتل کردیا گیا

Afghan workers

Afghan workers

کابل…….چھوٹی سی عمر میں افغان طالبان سے ڈٹ کر مقابلہ کرنے والے دس سالہ افغان بچے کو دہشت گردوں نےگولیاں مار کر قتل کردیا، افغان حکام کی جانب سے اس بچے کو ہیرو قرار دیا گیا تھا۔
دس سالہ واصل احمد کو اسکول جاتے ہوئے دہشت گردوں نے نشانہ بنایا اور اس کے سر میں دو گولیاں ماریں، واصل احمد طالبان کے خلاف جنگ میں کئی موقعوں پر اپنے چچا کے ساتھ موجود رہا، بچے کی بہادری کے قصے ہر جگہ مشہور ہوئے ۔ ہتھیار تھامے ،ہیلمٹ اور یونیفارم پہنے واصل احمد کی تصویریں سوشل میڈیا پر بھی مقبول ہوئیں، انسانی حقوق کی تنظیم نے بچے کی ہلاکت کا ذمہ دار اس کے خاندان ،حکومت اور طالبان کو ٹھرایا ہے۔