
Took control of dengue in the Multan
ملتان (یس اردو نیوز) ملتان میں ڈینگی پر قابو پا لیا گیا ہے، نشتر اسپتال میں اس وقت صرف ایک مشتبہ مریض داخل ہے ۔
ملتان میں اب تک ڈینگی کے 172 مریضوں کو اسپتال لایا گیا، جن میں سے 132 کا تعلق ملتان سے تھا جبکہ 40 مریضوں کا تعلق دوسرے اضلاع سے تھا ۔
172 مریضوں میں سے صرف 2 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی، جن میں ایک خاتون کا تعلق کراچی سے تھا، دونوں مریضوں کو صحتیاب ہونے کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے ۔
اس وقت ملتان کے نشتر اسپتال میں صرف ایک لیہ کی خاتون ڈینگی کے شبہ میں داخل ہے جس کی رپورٹ کا انتظار ہے

