counter easy hit

اسٹیڈیم کو سجانے کے کام میں آج مزید تیزی آئیگی

لاہور: پاک سری لنکا تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل آج سے قذافی اسٹیڈیم کو دلہن کی طرح سجانے کے کام میں مزید تیزی آئے گی۔

Today, the work of decorating the stadium will increaseگزشتہ روز اسٹیڈیم میں تیاریوں کو حتمی شکل دی جاتی رہی، اسٹینڈز میں ہدایتی بورڈز لگا دیے ہیں، نسلی منافرت اور نعرے بازی سے روکنے کے لیے ضابطہ اخلاق کے نئے بورڈز لگائے گئے ہیں، کرسیوں کی صفائی ستھرائی بھی کی جا رہی ہے۔ قریب واقع دکانیں اور ریسٹورنٹس بھی بند کر دیے جائیں گے، اطراف میں لگائی گئی لائٹس کو ایک بار پھر چیک کیا گیا ہے، عارضی اسپتال بھی فعال کر دیا گیا۔ میچ کی کوریج کے لیے براڈ کاسٹرز کی آمد شروع ہو گئی، قذافی اسٹیڈیم میں کیمروں کی تنصیب کے لیے کام بھی شروع کر دیا گیا جب کہ گزشتہ روز عملے کے چند افراد علامہ اقبال ایئر پورٹ لاہور پہنچے تو انھیں سخت سکیورٹی حصار میں ہوٹل روانہ کیا گیا۔