counter easy hit

پچ فکسنگ پر ٹویٹ کرنے پر شعیب اختر بھارتیوں کے مذاق کا نشانہ بن گئے

کراچی: بھارت میں ہونے والی پچ فکسنگ کی خبر پر ٹویٹ کرنے والے سابق پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر کو بھارتیوں نے مذاق کا نشانہ بنا دیا۔

Shoaib Akhtar is become hit joke of Indians to Tweet on patch fixingشعیب اختر نے ٹویٹ کیا کہ میں یہ خبر سن کر حیران رہ گیا اور مجھ سے کچھ بولا بھی نہیں گیا۔ اگر پچ فکسنگ افواہ یا کوئی مذاق بھی ہے تب بھی ایسی چیزوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے کیونکہ کرکٹ کا کھیل پہلے ہی کافی بدنام ہو چکا ہے۔ اس پر بھارتی شائقین کی جانب سے ان کا خوب مذاق اڑایا گیا، کسی نے کہا کہ آپ کے ملک کے کرکٹرز تو جیل کی سیر کر آئے ہیں، ان پر حیرت کا دھچکا نہیں لگا تھا۔ ایک نے کہا کہ کرکٹ تو اسی وقت بدنام ہو گئی تھی جب عامر کو پانچ برس بعد ’دیش بھگتی‘ کے سرٹیفکیٹ کے ساتھ کرکٹ میں واپس لایا گیا تھا۔