counter easy hit

سندھ میں رینجرز کو حاصل خصوصی اختیارات کا آج آخری دن

کراچی: صوبہ سندھ میں رینجرز کے اختیارات آج رات 12 بجے ختم ہوجائیں گے لیکن وزیراعلیٰ سندھ نے تاحال اختیارات کی سمری پر دستخط نہیں کئے۔

Today is the last day of the special powers of Sindh rangers

Today is the last day of the special powers of Sindh rangers

سندھ میں امن و امان کے قیام کے لئے رینجرز کو حاصل خصوصی اختیارات کی مدت آج رات 12 بجے ختم ہورہی ہے لیکن صوبائی حکومت نے تاحال اس کی مدت میں توسیع نہیں کی۔ جس کی وجہ سے رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن رکنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ داخلہ سندھ نے رینجرز کے اختیارات کی مدت میں توسیع کی سمری وزیراعلی سندھ کو ارسال کی تھی، جس میں دہشتگردی ایکٹ 1997 کی شق چار کے تحت رینجرز کو حاصل خصوصی اختیارات میں نوے دن کی توسیع کی درخواست کی گئی ہے لیکن آصف علی زرداری کے ساتھیوں کی گمشدگی کے بعد صوبائی حکومت سندھ میں رینجرز کو خصوصی اختیارات کا معاملہ ایک بار پھر شش و پنج کا شکار ہے اور اسی وجہ سے مراد علی شاہ سمری پر دستخط میں پس و پیش سے کام لے رہے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website