counter easy hit

ڈی جی خان میں آپریشن ردالفساد کے دوران 10 دہشت گرد ہلاک، 3 رینجرز اہلکار شہید

ڈیرہ غازی خان: رینجرز، انٹیلی جنس اداروں اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی میں 10خطرناک دہشت گرد ہلاک جب کہ اس دوران رینجرز کے 3 اہلکاروں نے بھی جام شہادت نوش کیا۔

10 terrorists killed during operations radd ul fasaad in D G khan, 3 Rangers officials martyr

10 terrorists killed during operations radd ul fasaad in D G khan, 3 Rangers officials martyr

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن ردالفساد کے تحت ڈیرہ غازی خان کے نواحی  علاقے بستی دیدوانی میں پنجاب رینجرز، انٹیلی جنس ایجنسیوں اور سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں، ان کے سہولت کاروں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 9 سے 10 انتہائی خطرناک دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں، ہلاک ہونے والوں میں سے دو کی شناخت اصغر دیدوانی عرف استاد گورچانی اور محمد نعیم عرف وقاص دیدوانی کے نام سے ہوئی ہے۔

 ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں رینجرز کے 3 اہلکاروں حوالدار آصف، سپاہی آفتاب اور عزیز اللہ نے جام شہادت نوش کیا جب کہ 2 جوان شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو خصوصی ہیلی کاپٹر کے ذریعے سی ایم ایچ ملتان منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے جب کہ علاقے کو دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں سے خالی کرانے کےلیے آپریشن تاحال جاری ہے۔ واضح رہے کہ ڈیرہ غازی خان میں گزشتہ روز بھی دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا گیا تھا جس میں کئی دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website