counter easy hit

آگ سے جلا کر پڑھی جانیوالی انوکھی کتاب

لاہور: کسی کتاب کو جلانا نہایت ہی ناپسندیدہ اور بدترین فعل ہے جس پر کتاب دوست افراد سخت اشتعال میں بھی آسکتے ہیں

To read a unique book from burning fireکسی کتاب کو جلانا نہایت ہی ناپسندیدہ اور بدترین فعل ہے جس پر کتاب دوست افراد سخت اشتعال میں بٍھی آسکتے ہیں لیکن اس وقت کیا کیا جائے جب کسی کتاب کو پڑھا جانا ہی اس وقت ممکن ہو جب اسے آگ سے جلایا جائے؟ ہالینڈ کے ادارہ برائے فائن آرٹ اینڈ ڈیزائن کے چند طلبا نے ایسی کتاب تخلیق کی ہے جس پر لکھے الفاظ اس وقت نظر آئینگے جب اسے 451 فارن ہائٹ ڈگری پر جلایا جائیگا۔اس سے قبل یہ کتاب آپ کو بالکل سیاہ نظر آئیگی۔ اسے بنانیوالے طلبا کا کہنا ہے کہ کتاب کے اوراق پر ایک تہہ چڑھائی گئی ہے جو جلانے کیساتھ غائب ہوجائیگی اور اس کے نیچے سادہ کاغذ پر لکھے گئے الفاظ نمودار ہوجائینگے ۔کتاب دوست افراد کیلئے یقیناً اس کتاب کو پڑھنا ایک دلچسپ تجربہ ہوسکتا ہے۔