counter easy hit

ٹنڈوآدم بینظیر انکم سپوٹ پروگرام کے تحت ملنے والی رقم کے حصول کے لئے ٹنڈوآدم اور گرد و نواح کی خواتین در بد

ٹنڈوآدم(رپورٹ*کامران انصاری)ٹنڈوآدم بینظیر انکم سپوٹ پروگرام کے تحت ملنے والی رقم کے حصول کے لئے ٹنڈوآدم اور گرد و نواح کی خواتین در بدر، بینکوں نے اے،ٹی،ایمز بند ،خواتین سراپا احتجاج تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم بینظیر انکم سپوٹ پروگرام کے تحت ملنے والی رقم کے حصول کے لئے خواتین دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور بینک اے ٹی ایمز پر رش متعدد اے ٹی ایمز بند کر دیئے گئے جبکہ خواتین نے ایم اے جناح روڈ پر واقع یو،بی ،ایل بینک کے سامنے احتجاج کیا جسکی وجہ سے روڈ بلاک ہو گیا ۔ قیصر گوٹھ،میرآباد،حمل مری اور دیگر دیہاتوں سے آنے والی متاثرہ خواتین جن میں تیجی، بھاون، خاتون بی بی ،اللہ رکھی،اور دیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم کئی ماہ سے بینکوں کے اے ،ٹی،ایمز اور بینظیر انکم سپوٹ پروگرام کے دفاتر کے چکر لگا رہی ہیں مگر ہمیں بینظیر انکم سپوٹ کے تحت ملنے والی رقم نہیں مل رہی متاثرہ خواتین کا مزید کہنا ہے کہ جن کی رقم نکل جاتی ہے ان سے BISPکے آفس میں موجود ملازم اور بینک اے ،ٹی ،ایم پر کھڑے اہلکار دو سو سے تین سو روپے رشوت کی مد میں کٹوتی کر لیتے ہیں جبکہ بنک حکام کا ہے کہنا ہے کہ اے ٹی ایم مشین کے پرزے خراب ہونے کیوجہ سے پچھلے 15 روز سے بنک کااے ٹی ایم بند ہے ہم نے اسکی رپورٹ اپنے ہیڈ آفس دی ہے اور بہت جلد اے ٹی ایم ٹھیک کر دیا جائے گا ، متاچرہ خواتین نے بینظیر انکم سپوٹ پروگرام کی انچارج ماروی میمن ،بالا حکام اور وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ اداروں کے خلاف فوری کاروائی کی جائے بصورت دیگر ہم اپنے پورے خاندان سمیت احتجاجی دھرنا دیں گے * رپورٹ
کامران انصاری*ٹنڈوآدم

ٹنڈوآدم بینظیر انکم سپوٹ پروگرام کے تحت ملنے والی رقم کے حصول کے لئے ٹنڈوآدم اور گرد و نواح کی خواتین در بدر

ٹنڈوآدم بینظیر انکم سپوٹ پروگرام کے تحت ملنے والی رقم کے حصول کے لئے ٹنڈوآدم اور گرد و نواح کی خواتین در بدر