counter easy hit

سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف کا روس پہنچنے پر شاندار استقبال

Raheel Sharif

Raheel Sharif

ماسکو : سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف 3 روزہ سرکاری دورے پر روس پہنچے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے ماسکو پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا جب کہ اس موقع پرآرمی چیف کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ آرمی چیف نے روس کے فوجیوں کی یادگارپرسلامی پیش کی، اس موقع پر روسی بینڈ نے دلوں کو گرما دینے والی پاکستان کے قومی ترانے کی دھن بجائی۔

سربراہ پاک فوج اپنے 3 روزہ دورے کے دوران روسی حکام سے ملاقاتیں کریں گے جس میں دوطرفہ باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔