counter easy hit

ٹی ایم اے کھاریاں نے عملہ صفائی (ڈی پی ایس )نارمل سکول کی تزئین وآرائش پرلگادیا

TMA House also cleaning staff

TMA House also cleaning staff

لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)لالہ موسیٰ میں ڈی پی ایس کا قیام،ٹی ایم اے کھاریاں نے عملہ صفائی (ڈی پی ایس )نارمل سکول کی تزئین وآرائش پرلگادیا،شہرگندگی سے اٹ گیا،کمشنرکی آمدپرروٹ کی لیپاپوتی جبکہ باقی سارے شہرمیں گندگی کے ڈھیرلگ گئے،آج لالہ موسیٰ میں کمشنرکی آمدکے موقعہ پرسوموارکے روزبلدیہ لالہ موسیٰ کے تمام ملازمین کو ڈی پی ایس کی مجوزہ جگہ نارمل سکول کی صفائی وتزئین وآرائش کرنے پرلگادیاگیا،اتوارکی عملہ صفائی کو چھٹی اورسوموارکے دن ملازمین کے ڈیوٹی پرنہ ہونے کی وجہ سے لالہ موسیٰ شہرکے گلی کوچوں سے گزرنامحال ہوگیا،اور نالیوں سے پانی ابلتارہاجبکہ ٹی ایم اے کا عملہ صفائی VVIPموومنٹ کے روٹ کی لیپاپوتی کرنے میں مصروف رہا،شہریان لالہ موسیٰ نے لالہ موسیٰ کے اندرون گلی محلوں میں صفائی کا مطالبہ کیاہے۔