counter easy hit

کراچی :لوڈشیڈنگ سے تنگ افراد کا مظاہرہ ، ٹائر جلا کر ٹریفک بلاک کر دی

tires to block traffic

tires to block traffic

لیاقت آباد میں بجلی کی بندش سے عاجز افراد سڑکوں پر نکل آئے ، انتظامیہ کے کامیاب مذاکرات کے بعد سڑک کھول دی گئی
کراچی (یس اُردو) کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں پانی بجلی کی ستائے شہری سڑکوں پر آگئے ، مشتعل مظاہرین نے رات گئے ٹائر جلا کر ٹریفک بلاک کردی ۔ لیاقت آباد میں پانی اور بجلی سے محروم شہریوں نے ٹائرجلا کر سڑک بلاک کر دی جس سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی ۔ مظاہرین کے مطابق کے الیکڑک کی جانب سے رمضان المبارک کا احترام تک نہیں کیا جا رہا ہے ۔ بجلی کی بندش سے معمولات زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئے ہیں ۔ انتظامیہ اور مظاہرین کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد سڑک ٹریفک کیلئے کھول دی گئی ۔