counter easy hit

آج تک نیب میں میری طرح کا کوئی مقدمہ نہیں آیا، نواز شریف

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ آج تک نیب میں میری طرح کا کوئی مقدمہ نہیں آیا۔

اسلام آباد میں پارٹی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ نیب میں ہمارے سوا جتنے بھی مقدمات ہیں ان کا تعلق کرپشن Till now, there was no case for me in NAB, Nawaz Sharifسے ہے یا سرکاری خزانے میں خرد برد سے ہے، مگر آج تک میری طرح کا مقدمہ کوئی نیب میں نہیں آیا، نیب نے جو  مقدمات بنائے وہ  ہماری فیملی کے خلاف ہیں، میرے خلاف مقدمہ نہ کرپشن کا ہے نہ ہی اختیارات کے استعمال کا، جبکہ اب نیا مقدمہ بھی تیار کیا جارہا ہے جس میں رائے ونڈ روڈ کو 20 فٹ سے 24 چوڑا کرنے  کی تفتیش کی جائے گی۔

نوازشریف نے کہا کہ ملک میں 70 سال سے سیاستدانوں اور منتخب نمائندوں کو  جلاوطن اور پابند سلاسل  کرنے اور پھانسی دینے کی روایت  ہے، مجھے 14 ماہ اٹک جیل میں بند کیا گیا، اس کی وجہ بھی آج تک نہیں بتائی گئی تاہم اس کے باوجود میں تیسری بار وزیر اعظم بنا، ملک میں کسی وزیراعظم کو مدت پوری نہیں کرنے دی گئی جس کی وجہ تلاش کرنی چاہیے، کسی ایک شخص کے ساتھ زیادتی اتنی دور تک نہیں جانی چاہیے، میں اداروں کا ہمیشہ احترام کرتا رہا ہوں، میری پارٹی میں لوگ بھاگنے والے نہیں حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے والے ہیں، جو آج میرے ساتھ ہیں وہ میرے مشکل وقت کے ساتھی ہیں اور جو چھوڑ گئے ہیں وہ ہم میں سے نہیں تھے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ مجھے ملک و ملت اور قوم سے محبت ہے، ہر بار قیاس آرائی ہوتی ہے کہ نوازشریف لندن چلے گئے اب واپس نہیں آئیں گے  لیکن میں واپس آگیا اور تمام قیاس آرائیاں جھوٹی پڑ جاتی ہیں، ووٹ کو عزت دو پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا پڑے گا۔